Sunday, May 12, 2024

اسلام آباد، یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت سے طالب علم جاں بحق

اسلام آباد، یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت سے طالب علم جاں بحق
October 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) بحریہ یونیورسٹی کے بعد کامسٹیس یونیورسٹی کا طالبعلم انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہو گیا۔ طلباء کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ بی بی اے کے طالبعلم انعام الحق جاوید کو جامعہ میں دل کا دورا پڑا، یونیورسٹی انتظامیہ نے باہر سے منگوائی ایمبولینس کو اندر آنے کی اجازت نہ دی، تاخیر کی بناء پر طالب علم دم توڑ گیا۔ طالبعلم انعام الحق جاوید کی ہلاکت پر طلباء کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، یونیورسٹی گیٹ بند کر دئیے گئے اور جامعہ میں آمدروفت  معطل کردی گئی، طلباءنے یورنیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ ایمبولینس یونیورسٹی کے اندر نہیں آنے دی گئی جس کے باعث طالبعلم انعام الحق جاوید ہارٹ اٹیک کے بعد تڑپتا رہا، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب اس تمام معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔