Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی راولپنڈی اسٹیڈیم میں پتنگ بازی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی راولپنڈی اسٹیڈیم میں پتنگ بازی
February 25, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی راولپنڈی اسٹیڈیم میں پتنگ بازی سے محظوظ ہوتے رہے، فہیم اشرف نے پابندی توڑنے کی دانستہ غلطی کا اعتراف بھی کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی نے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کو ہوا میں اڑا دیا، فہیم اشرف اور موسیٰ خان راولپنڈی اسٹیڈیم میں پتنگ بازی کرتے رہے۔ پولیس حکام کی موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پتنگ بازی کے مزے لیتے رہے، اس بارے میں فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نے پتنگ بازی بند کی ہوئی ہم بھی یہ غلط کر رہے ہیں۔ انہوں نے شائقین کومشورہ دیا کہ حکومت پتنگ بازی پر پابندی ہٹاتی ہے تو وہ ڈور استعمال کریں جو خطرناک نہ ہو۔ ڈورپھرنے سے شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے پے درپے واقعات کی وجہ سے پتنگ بازی پرپابندی عائد کی ہوئی ہے۔