Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دیدی
March 5, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان سپر لیگ  کے اہم میچ  میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور  قلندرزکو 71رنز سے  شکست دے دی  ، 199رنز کے ہدف میں قلندرز کی ٹیم 127رنز پر ڈھیر ہو گئی،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس اور ظفر گوہر نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں، فاتح ٹیم کی جانب سے  کولن منرو نے 87رنز کی ناقابل شکست  اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ایک جیت کے بعد لاہور قلندرز پھر  شکست کے بھنور میں پھنس گئی ، لاہورقلندرز کی ٹیم اپنی کامیابی کے سلسلے کو آگے بڑھانے میں ناکام  رہی ، اسلام آباد یونائیٹڈ  نے  71 رنز سے آؤٹ کلاس  کر دیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو درست فیصلہ ثابت نہ ہوا،اسلام آباد یونائیٹڈ  نے مقررہ بیس اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے  اوپنرز لیوک رونکی اور کولن منرو نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ٹیم کو 103رنز کا آغاز فراہم کیا،لیوک رونکی 48رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کولن منرو نے دوسرے اینڈ کو سنبھالے رکھا اور  قلندرز  کے باؤلرز پر خوب لاٹھی چارج کیا،کیوی بلے باز نے 87رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،آصف علی نے چھ گیندوں پر 20 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ،سلمان ارشاد  اور محمد فیضان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب  میں لاہور قلندرز کی ٹیم مکمل طور  پر بے بس نظر آئی،بین ڈنک کا بلا چلا اور نہ  ہی سلمان بٹ کوئی جادو دکھا سکے،لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19ویں اوور  میں127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،عثمان شنواری نے 30اور بین ڈنک نے 25رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ  کی جانب سے رومان رئیس اور ظفر گوہر نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔