Monday, September 16, 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان فائنل میچ آج کھیلا جائیگا

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان فائنل میچ آج کھیلا جائیگا
March 25, 2018

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں کرکٹ کی خوشیاں لوٹ آئیں ۔ نو سال بعد نیشنل اسٹیڈیم میں غیر ملکی اسٹارز جگمگائیں گے ۔ بلےباز باؤلرز کے چھکے چھرائیں گے تو باؤلرز بھی وکٹیں اڑائیں گے، اور شائقین تالیاں بجائیں گے ۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے ۔ دونوں ٹیمیں رات 8 بجے  ان ایکشن ہوں گی ۔

 دونوں ٹیموں کو بہترین اوپنرز، مڈل آرڈرز، بلے بازوں اور پاور ہٹرز کی خدمات حاصل  ہیں ۔ پشاور زلمی ایونٹ کے ٹاپ اسکورر اور واحد سنچری میکر کامران اکمل اور جارح مزاج آندرے فلیچر سے مزین ہیں ۔

 مڈل آرڈر کو استحکام دینے کے لیے محمد حفیظ اور سعد نسیم موجود ہیں ۔ کپتان ڈیرن سیمی کا اسٹرائیک ریٹ خطرے کی علامت ہو گا ۔

 پیسروہاب ریاض اور حسن علی کوعمید آصف اور ثمین گل کا بھی ساتھ حاصل ہو گا ۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی بات کیجائے تو لیوک رونکی اور ڈومینی کسی بھی بولنگ لائن کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت ،اور آصف علی کی پاور ہٹنگ بڑے اسکور کی راہ ہموار کر سکتی ہے ۔

 ایونٹ کے کامیاب ترین باؤلر فہیم اشرف کا ساتھ محمد سمیع دیں گے ۔ سمٹ پٹیل اور شاداب خان گھومتی گیندوں سے حریف بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچائیں گے ۔  

 کراچی کے کرکٹ لورز اپنی ٹیم کو ان ایکشن تو نہیں دیکھ سکیں گے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ سے محرومی کا نو سالہ دور ضرور ختم ہو جائے گا ۔