Monday, May 13, 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آگیا
March 1, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ، فواد کو رو روز قبل ہی آئیسولیٹ کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور ممبران کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور وہ کھیلنے کیلئے کلیئر ہیں ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے  فواد  احمد کی جلد صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔