اسلام آباد یونائٹیڈ نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا
کراچی (92 نیوز) اسلام آباد یونائٹیڈ نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی جیت پر شائقین کرکٹ بھی خوشی سے نہال ہو گئے ۔
کراچی کے شائقین کی بڑی تعداد نے نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ میلے سے لطف اٹھایا ۔ جو شائقین ٹکٹ سے محروم رہے انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین پر میچ دیکھا ۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کی فتح شائیقن بھی خوشی سے نہال ہو گئے ۔روشنیوں کے شہر میں کرکٹ فینز کہتے ہیں اصل جیت پاکستان کی ہوئی ہے ۔ جلد انٹرنیشنل ٹیمیوں کو بھی کراچی میں ایکشن دیکھنے کا موقع ملے گا ۔