Saturday, May 18, 2024

یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مشترکہ پریڈ ‏

یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مشترکہ پریڈ ‏
March 23, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) یوم پاکستان کی پریڈ شکر پڑیاں گراؤنڈ  اسلام آباد میں تینوں مسلح افواج  کی جانب سے  پریڈ کی گئی ۔

پریڈ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت  پارلیمنٹ کے ارکان شریک ہیں ۔

ترکی ، چین ، سری لنکا ، سعودی عرب ، بحرین ، آذربائیجان اور عمان کی شخصیات اور دستے بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں موجود ہیں ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا ،جس کے بعد پاک فضائیہ اور بحریہ نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

ایف 16 ،جے ایف تھنڈر 17 ، میراج طیاروں نے فضاؤں میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کر کے شرکا کا لہو گرمایا۔