Monday, May 6, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ ، نواز شریف کی جلد اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ ، نواز شریف کی جلد اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور
January 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نواز شریف کی  اپیل  جلد سماعت  کے لئے مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ۔ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم نوازشریف کی سزا ختم ہوگی یا نہیں، سزا کے خلاف مرکزی اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی ۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی، مجرم کی نمائندگی انکے وکیل خواجہ حارث نے کی۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%a7%d9%84%d8%b9%d8%b2%db%8c%d8%b2%db%8c%db%81-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%81%d9%84%db%8c%da%af-%d8%b4%d9%be-%d8%b1%db%8c%d9%81%d8%b1%d9%86%d8%b3%d8%b2-%da%a9%d8%a7-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84%db%81-%da%a9/ عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو دس دن کے اندر اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے اپیل کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست کو بھی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ احتساب عدالت نے  24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید، ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے اور اس اپیل کے فیصلے تک سزا معطل کرنے کی بھی درخواست دائر کی ہے۔ دوسری طرف ايون فيلڈ ريفرنس فيصلے پر نیب کی اپيل سپريم کورٹ ميں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چيف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی ميں پانچ رکنی بینچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا ۔