Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ،سیف الرحمان سے لگژری گاڑیوں کی برآمدگی کا کیس کل تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ،سیف الرحمان سے لگژری گاڑیوں کی برآمدگی کا کیس کل تک ملتوی
January 1, 2019
اسلام آباد(92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگی سینیٹر سیف الرحمان  سے لگژری گاڑیوں کی برآمدگی بارے کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کسٹم کے تفتیشی افسر سے کہا کہ رپورٹ قطر کے سفیر ،دفترخارجہ کے افسران اور کلیکٹر کے خلاف چارج شیٹ ہے ، کیا آپ دونوں ممالک کیساتھ لڑ سکتے ہیں ۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ آپ اتنے دلیرہیں تو شیخ حماد بن جاسم کےخلاف ایف آئی آر درج کریں، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔