Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ:سابق آئی جی آفتاب چیمہ اور ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کی بحالی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ:سابق آئی جی آفتاب چیمہ اور ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کی بحالی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
May 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آئی جی آفتاب چیمہ اورایس ایس پی آہریشنز محمد علی نیکو کارہ کی بحالی کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے مخالفت میں دہائی  دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ دراصل محمد علی نیکو کارہ اور آفتاب چیمہ کی بحالی کی درخواستیں سابق آئی جیز کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جو براہ راست متاثرہ فریق نہیں اس لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جائےجبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ بابر ستار کا کہنا تھا کہ معاملہ وسیع تر عوامی مفاد کا ہے اس اقدام سے سکیورٹی اہلکاروں کا مورال ڈاؤن ہورہا ہے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ واضح رہے کہ  پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں طاقت  کے استعمال سے انکار پر آئی چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔