Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ، گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار
August 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ بائیس کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کیس کا فیصلہ سنا دیا، پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دے دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے گریڈ بائیس کے افسران کو پلاٹ الاٹمنٹ کے خلاف کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ کہ ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں۔ حکومت اگر ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ دینا چاہتی ہے تو پہلے قانون سازی کرے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے۔ وفاقی کابینہ نے اگر پیکج برقرار رکھنا ہے تو قانون سازی کرائے۔ جن کو پلاٹ الاٹ ہو چکے ان کو منسوخ نہیں کیا یہ معاملہ بھی کابینہ دیکھے۔ جیوریسٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔