Friday, April 26, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے منظور،نواز اور مریم کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے منظور،نواز اور مریم کو نوٹس
October 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئےمنظور  کر لی گئی ،  سپریم کورٹ  نے نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری  کر دیئے۔ عدالت کی جانب سے کیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی کیخلاف نیب درخواست پر نوٹس جاری کرنے کا معاملہ مؤخر  کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے  ریمارکس دیئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کتنے صفحات پر فیصلہ  دیا ، کیا پاکستان میں سزا معطلی میں 43 صفحات کے فیصلے کی کوئی مثال ہے۔