Friday, May 10, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، کابینہ کمیٹی کی تشکیل کیخلاف ن لیگ کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ، کابینہ کمیٹی کی تشکیل کیخلاف ن لیگ کی درخواست منظور
December 7, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کیخلاف ن لیگ کی درخواست منظور کر لی۔ مشیر کامرس اور مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی شمولیت بھی غیر قانونی قرار دیدی۔

ہائیکورٹ نے 25 اپریل 2019 کا کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کمیٹی کے سربراہ نہیں ہوسکتے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ارادت نے محسن شاہنواز رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے کیس پر محفوظ فیصلہ آج سنا دیا۔