Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد: ہائیکورٹ کا وزرات داخلہ کو پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: ہائیکورٹ کا وزرات داخلہ کو پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جمع کرانے کا حکم
March 18, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزرات داخلہ کا نوٹیفیکیشن جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزرات داخلہ کا نوٹیفیکیشن جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق وفاق کی اپیل مسترد ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے پرویزمشرف کے وکیل کو حکم دیا کہ 28 مارچ تک دستاویزات جمع کرائی جائیں، درخواست پر مزید سماعت 28 مارچ کو ہو گی۔