Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس
October 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا ، عدالت نے یکم نومبر کو صبح  9 بجے عدالت طلب کرلیا۔ نواز شریف کو ریلیف دینے کے  لئے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگانے کا بیان  معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مہنگا پڑ گیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکاز نوٹس جاری کردیا، جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ پریس کانفرنس میں عدلیہ کو بدنام  کیا گیا اور عدالتی وقار کو نیچا  دکھانے کی کوشش کی گئی  ، وفاقی حکومت کی ترجمان کے طور پر اس بیان سے فردودس عاشق اعوان نے عوام کی نظر میں عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی ترجمان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے طور پر فردوس عاشق اعوان کو کا عدلیہ سے متعلق بیان غیر ضروری قرار دے دیا ، ساتھ ہی انہیں ہدایت کی کہ عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔