Sunday, May 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کا رانا شمیم سمیت تمام فریقین پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا رانا شمیم سمیت تمام فریقین پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ
December 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم سمیت تمام فریقین پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، 7 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی، اٹارنی جنرل نے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں سیل لفافہ اور بیان حلفی کھول دیا گیا۔

سیل لفافہ کھلنے پر اٹارنی جنرل نے اعتراضات اٹھا دیئے، کہا کہ رانا شمیم نے کہا تھا کہ میں نے سیل لفافہ ڈی ایچ ایل سے سیل کر کے بھیجا، اب یہ بات اوپن ہو گئی کہ ایک کاغذ صرف ڈی ایچ ایل کے سیل لفافے میں بند کیا گیا۔

چیف جسٹس نے رانا شمیم کے وکیل سے استفسار کیا، اس بیان حلفی کا بینیفشری کون ہے؟، ان حالات میں عدالت کیوں نہ فرد جرم عائد کرے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ یہ توہین عدالت کیس نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احتساب کا مقدمہ ہے، اگر اپنے ججز پر اعتبار نہ ہوتا تو یہ کارروائی ہی شروع نہ کرتا۔

اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ رانا شمیم مان لیں کہ وہ استعمال ہوئے، اگر وہ معافی مانگتے ہیں تو ہم کہیں گے مزید کارروائی نہ کریں۔

عدالت نے ملزمان کو 7 جنوری کو طلب کرلیا۔