Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسلام آباد کے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ دینے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسلام آباد کے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ دینے کا حکم
May 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ دینے کا حکم دے دیا۔ پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے استفسار  پر راشد حنیف ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا پیرا کے اختیارات سنگل رکنی بنچ نے ختم کر دیئے تھے، جس کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے جبکہ سندھ ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹ نے پہلے ہی موسم گرما کی فیسوں سے متعلق حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے۔ دوران سماعت عدالت نے پرائیویٹ اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا جن والدین نے اپنے بچوں کی موسم گرما کی فیس پہلے سے جمع کرا دی ہے ان کی فیس تعطیلات کے بعد ایڈجسٹ کی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔