Monday, May 13, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ ، عدالتیں آج بند رہیں گی

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ ، عدالتیں آج بند رہیں گی
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا کی جانب سے پُرتشدد احتجاج کے باعث عدالتیں آج بند رہیں گی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کے حکم پر تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالتی عملے کے مطابق اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس بھی تاحکم ثانی بند رہیں گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر اور باہر چاروں اطراف غیر معمولی سکیورٹی موجود ہے۔ چونتیس نامزد سمیت ڈھائی سو سے تین سو وکلا کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا کی جانب سے پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔ کلاء کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک میں توڑپھوڑ کی گئی اور ضلع کچہری میں تمام عدالتیں بند کرادیں تھیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائلین کا داخلہ بھی روک دیا تھا۔