Friday, April 26, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ انیس کے افسرکو کمرشل اتاشی مقرر نہ کرنے پر وزیر اعظم ہاوس سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ انیس کے افسرکو کمرشل اتاشی مقرر نہ کرنے پر وزیر اعظم ہاوس سے جواب طلب کرلیا
April 22, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ انیس کے افسر کو کمرشل اتاشی مقرر  نہ کرنے پر وزیر اعظم ہاؤس سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نورالحق قریشی نے دوران سماعت کہا کہ وزیر اعظم کے  پرنسپل سیکرٹری بتائیں کہ حکم پر عمل در آمد کیوں نہیں کیا گیا۔ عدالت نےپندرہ دنوں میں تعیناتی کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا،عدالت نے پرنسپل سیکرٹری  کو اگلی سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہو نے کا حکم  بھی دیا ہے ۔ عدالت نے طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔