Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
January 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے بنیادی انسانی حقوق کیسے متاثر ہورہے ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ کرونا وائرس انسانی مسئلہ بن چکا۔ دنیا بھر کے ممالک میں یہ وائرس پھیل رہا ہے۔ 20 ہزار کے قریب چینی اسلام آباد میں رہ رہے ہیں۔ ان کی سکریننگ کا کیا گیا؟۔ کچھ پتہ نہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو جو معلومات چاہئیں وہ معلومات تک رسائی کے قانون کے ذریعے لے سکتے ہیں۔