Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو کام سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو کام سے روک دیا
June 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئر مین پیمرا کو کام کرنے سے روک دیا عدالت نے وفاق کی جانب سے حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وفاق کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے چیئر مین پیمرا کی بحالی کا حکم دیا تھا جس پر انھوں نے فوری چارج سنبھالتے ہوئے کام شروع کر دیا ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جب تک چیئرمین چوہدری رشید کی بحالی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک انھیں کام سے روکنے کے لئے حکم امتناعی جاری کیا جائے ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے ہر چیئر مین کو کام سے روکے جانے پر حکم امتنا عی کی درخوست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس شوکت صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژں بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے چئیر مین پیمرا کو کام سے روک دیا۔