Saturday, April 27, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کے تقرر کی سمری طلب کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کے تقرر کی سمری طلب کر لی
June 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کے تقرر کی سمری طلب کرلی جس کی بنا پر چئیر مین پیمرا کو برطرف کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرا کی بحالی کے خلاف وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت ہوئی ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے اپیل پر  سماعت کی   ،سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ کہ چوہدری رشید احمد نے چیئر مین پیمرا بننے کے لئے خود اپنا نام سمری میں ڈالا تھا  جس کے بعد 3 مہینے تک چوہدری رشید نے سیکرٹری انفارمیشن کا چارج بھی سنبھالے رکھاجس پر عدالت نے وفاق سے رپورٹ طلب  کرلی اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کے تقرر کی سمری طلب کرلی۔