Thursday, May 9, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کا تقرر کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کا تقرر کالعدم قرار دیدیا
September 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کا تقرر کالعدم قرار دیدیا۔ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی غیرقانونی قرار دیدی گئی۔ چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین کی تقرری درست قرار دیدی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی میں غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وفاقی حکومت  قانون کے مطابق تعیناتیوں کا حکم دیدیا۔ فیصلے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔