Tuesday, April 16, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیشگی ادائیگی کے ذریعے جبری مشقت کو غلامی کی قسم قرار دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیشگی ادائیگی کے ذریعے جبری مشقت کو غلامی کی قسم قرار دے دی
April 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیشگی ادائیگی کے ذریعے جبری مشقت کو غلامی کی قسم قرار دے دی۔ عدالت نے وفاقی دارالحکومت سے جبری مشقت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

بھٹوں پر مزدوروں سے جبری مشقت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے جبری مشقت ختم کرنے کا بڑا حکم سُنا دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں پیشگی ادائیگی کے ذریعے جبری مشقت کو غلامی کی قسم قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے چیف کمشنر اور آٓئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ  پیشگی ادائیگی کے ذریعے جبری مشقت کو اسلام آباد سے ختم کروائیں۔ عدالت کا کہنا تھا چیف کمشنر اور آئی جی پولیس احکامات پر عملدرآمد کروانے کا ایک اور موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے آئی جی پولیس اور چیف کمشنر ناکام ہوئے تو سیکرٹری داخلہ کو طلب کریں گے۔ سیکرٹری داخلہ سے وضاحت کریں گے ۔ بنیادی حقوق نہ دینے پر ذمہ داران کیخلاف کیوں نہ کارروائی کریں۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے آرڈر کی کاپی سیکرٹری داخلہ کو بھیجنے کی ہدایت بھی کر دی۔