Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی نیب کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی نیب کی درخواستیں نمٹا دیں
April 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اورایوان فیلڈ ریفرنسز میں نوازشریف، مریم نواز ، کیپٹن صفدر اور نیب کی زیرالتوا اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف تو مفرور ہیں۔ ان کا کوئی نمائندہ مقرر کرنا ہے۔ نیب معاونت کرے کہ انکی دونوں اپیلوں کو کیسے چلانا ہے۔ نواز شریف کا کوئی نمائندہ مقرر کرنا ہے۔ تمام اپیلیں سنی تو اکٹھی ہی جائیں گی، الگ نہیں کر سکتے۔

پراسیکیوٹرجنرل نے بتایا کہ سپیشل پراسیکیوٹر نیب جہانزیب بھروانہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر میں بھی کورونا کی علامات ہیں۔ اس وجہ سے وہ دونوں پیش نہیں ہو سکے۔