Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نندی پور ریفرنس میں بابراعوان کو بری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نندی پور ریفرنس میں بابراعوان کو بری کردیا
January 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نندی پور ریفرنس میں بابراعوان کو بری کردیا۔

عدالت نے نیب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے بابراعوان اور ریاض کیانی کی بریت کا احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت کا سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی کو بھی بری کرنے کا حکم دیدیا۔

25 جون 2019 کو احتساب عدالت نے بابراعوان اورجسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواست منظور کی تھی۔ جج ارشد ملک نے مسعود چشتی کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

نیب نے احتساب عدالت کے بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔