Friday, March 29, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کو اپنی مرضی سے فیسیں بڑھانے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کو اپنی مرضی سے فیسیں بڑھانے سے روک دیا
February 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کو اپنی مرضی سے فیسیں بڑھانے سے روک دیا۔ نجی اسکولز کی فیسوں کے تعین کا اختیار پیرا کو دے دیا گیا۔ جسٹس عامر فاروق نے پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور نجی اسکولز کی فیسوں کے تعین کا اختیار پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کو دے دیا۔ نجی اسکولز کی فیسوں کے تعین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے رہنمائی لینے کی بھی ہدایت کر دی۔ مختصر فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ پیرا اسکول انتظامیہ اور بچوں کے والدین کو سن کر دو ہفتوں میں فیسوں سے متعلق فیصلہ کرے۔ عدالت نے ڈاکٹر عظمی قاضی کے بچوں کو نجی اسکول سے نکالنے کی درخواست پر بھی فیصلہ سنایا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ پیرا نے ہی بطور ریگولیٹر فیصلہ کرنا ہے۔ پیرا رولز نہ بننے کے باوجود اس کا بطور ریگولیٹر کردار ہے۔ پیرا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انجی سکولز میں 3 لاکھ 25 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔ عدالت نے پیرا کو دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی جبکہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔