Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کردی
June 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کر دی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری کی  درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالت مداخلت نہیں کرے گی، ایگزیکٹو کا کام ہے وہی اس کو دیکھے، وبا کیساتھ کیسے ڈیل کرنا ہے حکومت کا کام ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ  کورونا وائرس پوری قوم اور حکومت کیلئے چیلنج ہے ، آپ اسکول کیوں کھولنا چاہتے ہیں ،ہم نے  تو عدالتیں بھی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھ کر کھولی ہیں ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ  نجی اسکولز سے منسلک سارے لوگوں کی نوکریں ختم ہو رہی ہیں ، حکومتی پالیسی سے  لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں ۔

چیف جسٹس اسلام آبا دہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس صورتحال میں  زندگی بچانا ہی سب سے بڑا بنیادی حقوق ہے ، کیا باقی ممالک میں اسکول کھولے گئے ہیں ، ترقی یافتہ ممالک میں بھی اسکول نہیں کھلے ۔