Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مئیر اسلام آباد کو عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مئیر اسلام آباد کو عہدے پر بحال کردیا
May 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مئیر اسلام آباد کو عہدے پر بحال کردیا، عدالت کی جانب سے حکم امتناع جاری کر تے ہوئے میئر کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیاـ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مئیر اسلام آباد کو عہدے پر کام کرنے کی اجازت دے دی۔ کرپشن کے الزامات پر وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو 90 دن کے لیے معطل کیا تھا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مئیر اسلام آباد کو 90 دنوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔ شیخ انصرعزیز کو معطل کرنے کی سمری کی منظوری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی تھی۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے مئیر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔ مئیر کیخلاف ریفرنس چیف میٹروپولیٹین آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے دائر کیا تھا۔ مئیر اسلام آباد کیخلاف انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں چار کروڑ کی کرپشن پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ڈی ایم اے میں اشتہاراتی بورڈز کی ٹیکس وصولی میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن پر مبنی ذیلی کمیٹی نے رپورٹ دی تھی۔ مئیر اسلام آباد شیخ انصر نے اپنی معطلی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔