Saturday, May 18, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتخابی اصلاحات قانون 2017معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتخابی اصلاحات قانون 2017معطل کردیا
November 14, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتخابی اصلاحات قانون 2017معطل کردیا۔ قانون کو مجلس تحفظ ختم نبوت نے چیلنج کیا تھا ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا قانون کی معطلی سے افراتفری پھیل جائے گی ۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کہا آسمان بھی گر جائے تو پروا نہیں ۔ عدالت نے نون لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سیل کرکے 14 روز میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سربراہ مولانا اللہ وسایا کی درخواست پر سماعت کی ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے الیکشن کی طرف جارہی ہے۔ عدالت وفاقی حکومت کو سنے بغیر انتخابی اصلاحات قانون کو معطل نہ کرے ۔ اگر ایسا کیا گیا تو ملک میں افرا تفری پھیل جائیگی ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ چاہے آسمان گرجائے عدالت کو پرواہ نہیں۔
عدالت نے ختم نبوت حلف نامے میں ردوبدل کی تحقیقات کیلئے راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں قائم مسلم لیگ ن کی 3 رکنی کمیٹی کی رپورٹ سیل کرکے 14 روزمیں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔