Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا
January 15, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت میں عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 260 کے تحت سیاستدان پبلک آفس ہولڈر ہے، سرکاری ملازم نہیں۔ سیاسی رہنما پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔
بابر اعوان نے کہا کہ انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر موثر ہو جاتا ہے۔
عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے جس کے بعد کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی ہو گئی۔