Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد ‏ ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف عبوری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ‏ ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف عبوری حکم نامہ جاری کردیا
March 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا دوبارہ صدر بنانے اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ہونے والی ترمیمی دفعہ 203 آئین کے آرٹیکل 62 سے متصادم ہے ۔ جبکہ نااہلی کی سزا میں ہونے والی ترمیم بھی آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ پرانے قانون میں نا اہلی کی سزا تاحیات مقرر تھی۔ عدالت نے سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بننے پر نوٹس جاری کر دیا ۔ عدالت کی جانب سے سیکرٹری قانون، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔ عدالت نے معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔