Friday, May 17, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی 2 دسمبر تک مؤخر

اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی 2 دسمبر تک مؤخر
November 24, 2020

عدالت نے اشتہارات کی تعمیل کرانیوالے افسران کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نوازشریف کواشتہاری قراردینے سے پہلے متعلقہ افسران کے بیانات ریکارڈ ہوں گے۔

ایف آئی اے لاہور کے افسر اعجاز احمد اور طارق مسعود کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہے، نوازشریف عدالت میں زیر سماعت کیس سے متعلق مکمل طور پر آگاہ ہیں۔