Thursday, April 18, 2024

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوجوان کی خود کشی کی کوشش

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوجوان کی خود کشی کی کوشش
June 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بلال نامی نوجوان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں خودکشی کی کوششزخمی نوجوان کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلال نامی نوجوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں خودکشی کی کوشش کی ہے ۔ نوجوان نے خود کو تیز دھار آلہ سے زخمی کرنے کی کوشش کی، خود کشی کی کوشش کرنے والے نوجوان بلال کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خود کشی کرنے والے نوجوان کی جیب سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ میرے دو بھائی اغواء کے کیس میں بے گناہ جیل میں قید ہیں۔ پولیس نے رشوت لیکر بے گناہ دونوں بھائیوں کو اغواء کے کیس میں جیل بھیجا ہوا ہے۔ نوجوان نے اپنے خط میں خوکشی کا ذمہ دار پولیس اور عدلیہ کو قراردیا ہے۔