Monday, September 16, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی
February 12, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت  ہوئی  ۔ حکومت آج بھی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہی ۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ  وفاقی حکومت عدالت کیساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی ہے ۔  ختم نبوت کے معاملے پر کوئی  کمپرومائز نہیں ہو گا ۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ مسلمان بن کر مختلف عہدوں پر فائز رہنے والوں کی رپورٹ کیوں جمع نہیں کرائی گئی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت  20 فروری تک ملتوی کر دی ۔