Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور
May 11, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور۔ حفاظتی ضمانت ایک ایک لاکھے روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی  نے کی۔ دوران سماعت سابق  وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائق عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم نے سپیشل جج اینٹی کرپشن کراچی کی عدالت میں پیش ہونا ہے لہٰذا ان کی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے پانچ مقدمات میں سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی جبکہ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کر دی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائق نے دلائل دیتے ہوئے کہا  کہ یوسف رضا گیلانی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے اور ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیٹے کی بازیابی کی خبر سب سے پہلے افغانستان کے سفیر نے دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں اس لیے بیٹے کو ملنے کے بجائے عدالت آیا ہوں۔ سابق وزیراعطم یوسف رضا گیلانی نے پانچ کیسز میں حفاظتی ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔