Friday, March 29, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز تعینات

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز تعینات
December 12, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز تعینات کر دیئے گئے ۔ پہلی بار ایک خاتون جج کا تقرر بھی کیا گیا ۔

وزارت قانون انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز تعینات کر دئیے گئے۔ اسلام اباد ہائیکورٹ کے تین نئے ججز کی ایک سال کے لیے بطور ایڈیشنل جج تعیناتیوں کا نوٹیفیشکن جاری کردیا۔ نئے ججز میں جسٹس فیاض احمد انجم، جسٹس غلام اعظم قمبرانی اور جسٹس لُبنہ سلیم  پرویز شامل ہیں۔

نئی تعیناتیوں کے بعد اسلام اباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد سات ہو گی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد چار تھی۔