Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سماعت
April 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ منگل تک ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے ،سفارت کار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہمارے بندے مارے۔ جسٹس عامر فاروق نے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا  نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی سماعت کی، خارجہ و داخلہ کی وزارتوں کے نمائندے اور ایس ایچ او تھانہ کوہسارپیش ہوئے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ امریکی سفارتکار کانام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جارہاہے؟، امریکی ہوگا اپنے ملک میں، سفارتکارہونے کا یہ مطلب نہیں کہ بندے مارے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بیان لیانہ بلڈ ٹیسٹ کرایا ، پولیس خود کیسز خراب کرتی ہے ۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ بیان انگلش میں تھا، اردومیں خود لکھا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کل سفارتکار مکر گیا کہ وہ تو اردو جانتا ہی نہیں، گورا رنگ دیکھ کر آپ کا رنگ ویسے ہی پھیکا پڑ جاتا ہے، تھوڑی دیر پاکستانی بن کے سوچیں، ہر کیس کو ادھر ادھر نہ کیا کریں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ کمیٹی بنی ہے اسے کیس بھیج کر رپورٹ جمع کرا دینگے  ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کمیٹی کمیٹی نہ کھیلیں، عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔