Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ : ترقیاں واپس کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کی حکومتی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ : ترقیاں واپس کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کی حکومتی استدعا مسترد
August 7, 2015
اسلام آباد(92نیوزاسلام  آباد ہائیکورٹ نے بیورو کریسی کے اعلٰی افسران کی ترقیاں واپس کرنے کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی وفاق کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں کے وکلاء کو سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے  جسٹس عامر فاروق نے وفاق کی نظرثانی اپیل پر سماعت کی ، دوران سماعت وفاق کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے دلائل دیے کہ ترقیوں کیخلاف تفصیلی فیصلہ آنے تک عملدرآمد ممکن نہیں، ایک ماہ میں عمل نہ ہوا تو توہین عدالت لگ جائے گی، عدالت تفصیلی فیصلہ آنے تک مختصر فیصلہ فوری معطل کرے، درخواست گزار افسران کے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ نے دلائل دیے کہ  وفاق کو سپریم کورٹ جانے میں کیا خطرہ ہے، درخواست گزار کے وکلاء نے نظرثانی اپیل پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کردی جس پر عدالت نے رخواست گزاروں کے وکلاء کو منگل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے سے 300 سے زائد اعلیٰ بیوروکریٹس کی ترقیاں واپس ہو گئی تھی۔