Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنتھیا ڈی رچی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنتھیا ڈی رچی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل
November 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنتھیا ڈی رچی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل ہو گیا۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی درخواست پر بینچ تبدیل کیا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ  نے ریمارکس دیئے کہ  رحمان ملک چاہتے ہیں یہ کیس کوئی دوسرا بینچ سنے۔ رحمان ملک کی بینچ تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت نے کیس پیر کو جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ سنتھیا رچی نے رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ 2011 میں رحمان ملک نے انہیں اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ وزیر داخلہ تھے۔