Tuesday, April 16, 2024

  اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ڈرون حملوں سے متعلق درخواست کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی

   اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ڈرون حملوں سے متعلق درخواست کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی
June 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ڈرون حملوں سے متعلق درخواست کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈرون حملوں سے متعلق درج ایف آئی آر کے حوالے سے درخواست  کی سماعت جسٹس شوکت عزیز  نے درخواست کی سماعت کی درخواست میں کہا گیا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد سی آئی اے اسٹشین چیف اور لیگل ایڈوائز ڈرون حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت قانون کے ساتھ مذاق کررہی ہے، سی آئی اے چیف کا نام سن کر حکومت اس پر قانون کے مطابق کارروائی  کرئے۔ اگر کبوتر بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرلے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ محفوظ ہے ، ممبرسٹینڈنگ کونسل جہانگیر جدون نے عدالت کو بتایا کہ  ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹ درست نہیں ہے۔ حکومت نے مقدمے کے لیے متعلقہ حکام  کو آگاہ کردیا ہے ڈرون حملوں سے متعلق ریکارڈ بھی  عدالت میں پیش کیا گیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے  اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کو بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے،بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔