Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نااہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر کے کیس نمٹا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نااہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر کے کیس نمٹا دیا
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نااہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر کے کیس نمٹا دیا۔

عبدالوہاب بلوچ نے 2018 میں عمران خان کی نااہلی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی تاہم اب وہ تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔ متفرق درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔