Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا
April 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فریال تالپور کے خلاف الیکشن کمیشن میں جاری نااہلی کیس میں بڑا ریلیف آ گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا۔

دوران سماعت فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن نااہلی کیس کی بحالی کی درخواست پر ہمیں سنا ہی نہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل کی درخواست پر نااہلی کیس کھول دیا۔ دونوں ایم پی ایز کی عدم پیری پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا۔ الیکشن کمیشن کا 8 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے۔

عدالت نے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔