Saturday, September 7, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
August 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کی تقاریر سپریم کورٹ پر حملہ اور آئین کے ساتھ بغاوت ہے۔۔وہ مارشل لاءکو دعوت دے رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی توہین عدالت کی درخواست آگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو وکلاءمخدوم نیاز انقلابی اور ابرار رضا ایڈووکیٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے اسلام آباد سے لاہورریلی کے دوران اپنے خطاب میں سپریم کورٹ کے معزز ججز کو تضحیک کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے عدلیہ مخالف تقاریر کیں۔ جو توہین عدالت ہے۔ قائداعظم نے 14نکات دے کر پاکستان بنایا۔جبکہ نوازشریف 12نکات دے کر جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کےخلاف آئین کے آرٹیکل 204کے تحت توہین عدالت کی کارروائی جائے ۔ پیمرا کو حکم دیا جائے کہ وہ نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائے۔

درخواست میں نواز شریف سیکرٹری وزارت اطلاعات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔