Friday, April 26, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
December 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نئے ججز سے حلف لیا۔

ججز کی حلف برداری تقریب کا انعقاد اسلام آباد ہائی کورٹ کے سبزہ زار میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ حلف اٹھانے والے تینوں ججز آج سے ہی کیسز کی سماعت کا آغاز کرینگے۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس سردار اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔