Friday, May 3, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ طیبہ تشدد کیس کا ٹرائل خود کرے گی، عاصمہ جہانگیر کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ طیبہ تشدد کیس کا ٹرائل خود کرے گی، عاصمہ جہانگیر کی درخواست مسترد
March 24, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) طیبہ کا کیس ٹرائل کورٹ میں نہیں جائیگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے کو خود ہی سننے کا فیصلہ کر لیا۔ گھریلو تشدد کے بڑھتے واقعات نے شہر اقتدار کو ہلا کر رکھا دیاہے۔ طیبہ کا معاملہ تو انصاف کی دہلیز تک پہنچ گیا لیکن صائمہ اب بھی انصاف کی منتظر ہے۔ حکمرانوں کے شہر میں حوا کی بیٹیوں پر بڑھتے تشدد کے واقعات۔ گھریلو پریشانیوں سے تنگ گھریلو ملازماﺅں کو گھر کے مالکوں نے پریشان کردیا۔ پہلے طیبہ پھر صائمہ دونوں ہی کو چھوٹی سے غلطی پر کڑی سزا ملی۔ تھپڑمارے، مکے چلائے، جسم داغا، بال کاٹے یہاں تک کے ناخن بھی مارے گئے۔ انسانوں کے ساتھ حیوانوں سے بھی بدتر سلوک کی مثال ان دنوں شہر اقتدار میں دیکھنے کو لی۔ طیبہ تشدد کیس میںاسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ سنا۔ پھر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا۔ کیس ایک بار دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ آیا۔ اب جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کی طرف سے کیس ٹرائل کو رٹ میں منتقل کرنیکی درخواست خارج کردی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمے کو مجسٹریٹ کی عدالت منتقل کرنے کے بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی ٹرائل کیا جائیگا۔ طیبہ کاکیس توبڑی عدالتوں میں لگ چکا۔۔لیکن گھریلو تشدد کا شکار د وسری بچی صائمہ کا معاملہ ابھی تک سلجھ نہیں سکا۔ پمز کی میڈیکل ٹیم نے صائمہ پر تشدد کی تصدیق تو کردی تاہم ملزمان اب بھی ضمانت پر ہیں۔