Friday, April 19, 2024

اسلام آباد : گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

اسلام آباد : گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام
December 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی یوم آزادی کے حوالے سے رنگا نگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے علاوہ غیر ملکی سفارت کاروں اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تفصیلات کےمطابق گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی یوم آزادی کے حوالے سے رنگا نگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے علاوہ غیر ملکی سفارت کاروں اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں علاقائی رقص اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ اس موقع پر بچوں نے خصوصی ٹیبلو بھی پیش کئے۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ثقافت کے حوالے سے لاہور اور کراچی میں بھی پروگرام کئے جائینگے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ پاک چین تجارتی راہداری کے منصوبے سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھل جائینگے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کریں اور اعلی تعلیم کے حصول کے بعد گلگت بلتستان کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے واپس آئیں۔