Friday, May 10, 2024

اسلام آباد ، گاڑیاں چوری کرنیوالا 5رکنی افغان گروہ گرفتار

اسلام آباد ، گاڑیاں چوری کرنیوالا 5رکنی افغان گروہ گرفتار
February 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد پولیس نے گاڑیوں میں چوری کرنے والا 5رکنی  افغان گروہ گرفتار کر لیا ۔ اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کاصفایا کرنے والے  گروہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا  ۔ دوسری جانب  چور گروہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی  جو کہ بڑی مہارت سے شہریوں کی گاڑیوں  کا صفایا کرتے تھے ۔ پولیس کے مطابق افغان چور گروہ گاڑیوں سے قیمتی موبائل  فونز  اور لیپ  ٹاپ چرانے میں ملوث تھا ، تمام ملزموں کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔