Friday, April 19, 2024

اسلام آباد کے کورنگ نالے میں سیوریج کا پانی شامل ہونے سے تعفن اٹھنے لگا

اسلام آباد کے کورنگ نالے میں سیوریج کا پانی شامل ہونے سے تعفن اٹھنے لگا
January 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) بنی گالا میں واقع کورنگ نالے میں سیورج کا پانی شامل ہونے اور کچرا پھینکنے سے تعفن اٹھنے لگا۔ نالے کا آلودہ پانی راول ڈیم میں گررہا ہے۔ اس ڈیم سے جڑواں شہروں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو مسئلے پر ایکشن لینا چاہیئے۔ بروقت صفائی نہ ہوئی تو موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ سپریم کورٹ میں کورنگ نالہ کیس کی سماعت ہوئی تو سی ڈی اے سے ایک ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کی گئی لیکن ابھی تک سی ڈی اے کی کوئی ٹیم صفائی کیلئے نہیں پہنچی۔ کورنگ نالے میں سیوریج کا پانی راول ڈیم میں شامل ہونے سے شہری سخت پریشان ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی اس اہم مسئلے سے چشم پوشی ایک سوالیہ نشان ہے ۔