Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد کے ڈی چوک پر اساتذہ کا دھرنا نویں روز میں داخل

اسلام آباد کے ڈی چوک پر اساتذہ کا دھرنا نویں روز میں داخل
December 11, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک پر خواتین اور مرد اساتذہ کا دھرنا نویں روز بھی جاری ہے  ،مظاہرین نے فوری مستقلی اورتنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ ہر دور میں تعلیمی شعبے کا برا حال رہا ہے ، کبھی اساتذہ تو کبھی ملازمین سراپا احتجاج بنے رہے  ، اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھی اساتذہ 9روز سے مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے ہوئے ہے مگر ان کے مطالبات تاحال کسی نے نہیں سنے ۔ اسلام آباد کے ڈی چوک میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی پروگرام اساتذہ کے ڈی چوک پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ،  حکومت آگے بڑھنے کو تیار ہے  نہ اساتذہ پیچھے ہٹنے کو ، سخت سردی بھی اساتذہ کےعزم کو کمزور نہ کرسکی۔ مرد اساتذہ کے ساتھ خواتین اساتذہ بھی دھرنے میں شریک ہیں ، جو مطالبات کی منظوری تک یہاں سے اٹھنے کو  تیار نہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کی طرف مارچ سمیت تمام آپشنز پر غور کریں گے۔